واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حکومت کی طرف سے یوم آزادی کی مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کئی سالوں سے امریکہ اور پاکستان نے مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی زیادہ سے زیادہ خوشحالی، عوام کے مابین تعلقات کو مزید تقویت بخشنے اور پاک امریکا تجارتی تعلقات کی بہتری کی امید کرتے ہیں۔