وادی میں دسویں روز بھی لاک ڈاؤن، کشمیری بدستور گھروں میں محصور

Last Updated On 14 August,2019 10:14 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا دسواں روز ہے، بھارتی فورسزنے کئی علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ کشمیری بدستور گھروں میں محصور ہیں، بچے بھوک سے بلبلانے لگے، ادویات کی بھی قلت ہے۔

بھارت کے جبر کے سامنے کشمیری ڈٹ گئے ہیں، کرفیو لاک ڈاؤن سمیت ہر طرح کی پابندیوں کے باوجود کشمیریوں کی بھارتی اقدامات کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔ بھارت نے سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔

سری نگر سمیت کشتواڑ، پلواما اور پونچھ میں ہزاروں قابض فوجی گشت کر رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ مسلسل بند ہے، کشمیری اخبارات اب تک اپڈیٹ نہیں ہو سکے، اخبارات پر صرف تاریخ بدل رہی ہے، خبریں پرانی ہی ہیں، بیرونی دنیا کا وادی سے رابطہ منقطع ہے، حریت رہنما مسلسل نظر بند ہیں۔ 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور منائیں گے۔