اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچے۔
فروری 2019 کے بعد پہلی مرتبہ مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ۔ ان کا خصوصی طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں رہا۔
دوسری جانب نریندر مودی کے پیرس پہنچنے پر یورپ میں بسنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک پنجرے میں بند نوجوانوں نے اپنے آپ کو زنجیروں میں جکڑ کر نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مودی جہاں پہنچے لعنت و ملامت کی علامت بن گئے۔ پیرس آمد کے موقع پر پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے جھنڈے، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی اور بھارتی فوج کیخلاف نعرے درج تھے۔