بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان

Last Updated On 31 August,2019 10:19 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا۔

بی جی پی کی متنازعہ اور کٹر ہندو رہنما کا دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوگیا ہے، اب رام مندر کی تعمیر سے مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔

اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔