واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی تھنک ٹینک نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت سے افغان امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ میں امریکا طالبان مذاکرات میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف بھی کیا گیا ہے۔
کشمیر میں بھارت کی جارحیت ،،افغان امن عمل متاثر ہونے کا خطرہ، امریکی تھنک ٹینک سینٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز نے خدشے کا اظہار کردیا۔
تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو افغانستان میں بھارتی عزائم سے متعلق ہمیشہ خدشہ رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر کی وجہ سے پاکستان کا اپنے پڑوسیوں پر اعتماد مزید کم ہو سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، امریکا اور طالبان کے مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، مگر کشمیر کا ایشو پاکستان کو مجبور کرے گا کہ وہ اپنے وسائل کو افغانستان سے ہٹا کر مسئلہ کشمیر کے حل پر لگائے۔