نساو: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ڈوریان نے بہاماس میں تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے، طوفان کا رخ اب امریکہ کے ساحلی شہر فلوریڈا کی جانب ہے۔
غرب الہند کے ملک بہاماس کے ساحلی علاقوں میں طوفان ڈوریان نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ طوفان ڈوریان نے امریکہ لے ساحلی علاقوں کی جانب رخ کر لیا جہاں ساحلی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارشیں جاری ہیں تاہم طوفان کی شدت کم ہونے کی وجہ سے اب یہ دوسرے درجے میں تبدیل ہو گیا ہے۔
ڈوریان کی وجہ سے جارجیا، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا بھی متاثر ہونگے جہاں ہنگامی حالت نافذ کر کے متعدد علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔