کشمیریوں پر بھارتی مظالم، امریکی رہنما بھی مودی سرکار پر برس پڑے

Last Updated On 15 September,2019 01:35 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر امریکی رہنما بھی مودی سرکار پر برس پڑے، اب چپ نہیں رہا جا سکتا، آج آواز بلند نہ کی تو دیر ہوجائے گی، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور بیٹو او رورکے نے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سے ملاقات کے دوران اظہار تشویش کر دیا.

ملاقاتوں میں کشمیر سمیت خطے کی صورت حال زیر بحث آئی، کانگریس مین ڈیموکریٹک رہنما بیٹو او رورکے نے کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو آگے بڑھ کر خطے میں امن بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

طاہر جاوید اور نعمان حسین نے سابق نائب صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کی۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر چپ نہیں رہا جا سکتا، مظلوموں کیلئے آواز بلند نہ کی تو دیر ہو جائے گی۔