سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 41 واں روز ہے، موبائل، انٹرنیٹ سروس مسلسل بند ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہیں۔ وادی میں جگہ جگہ فوج تعینات ہے، لوگ گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں ٹیلی کام سیکٹر کو ایک ماہ میں 90 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
بھارتی فوج اب تک 11 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔ سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام حریت رہنما 5 اگست سے بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔