واشنگٹن: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہونے لگیں، امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا۔
امریکی خارجہ امور کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے ٹوئیٹ کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر امریکی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جلد ہو گا جس میں کشمیر میں شہری آزادی اور مواصلات کے نظام کی بحالی پر سماعت کریں گے۔
We will soon be holding hearings in my Subcommittee to discuss human rights in South Asia. We will discuss, among other things, the need to restore communications and restore civil liberties in Kashmir. 2/2
— Rep. Brad Sherman (@BradSherman) September 13, 2019
امریکی رکن کانگرس راشدہ طلیب نے بھی وادی میں لاک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی سخت مذمت کی۔
I urge the Indian government to accept responsibility for the human rights violations being carried out, hold the responsible parties accountable, and lift the comms blockade and all curfew restrictions to shed light on what is happening in Jammu and Kashmir.
— Congresswoman Rashida Tlaib (@RepRashida) September 13, 2019