بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے پر گر گیا جس سے سات افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
نجی کمپنی کا طیارہ ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی رہائشی علاقے پر جا گرا، طیارے میں نو مسافر سوار تھے جن میں سات ہلاک ہو گئے، دو کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
طیارہ گرنے کے بعد ملبے کے ٹکڑے گھروں پر گرے جس سے ان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔