مزید ثبوت درکار تاہم سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران ہے: صدر ٹرمپ

Last Updated On 17 September,2019 09:56 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران ہے، بہت کچھ جانتے ہیں لیکن مزید ثبوت درکار ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو میں خطاب کرتے ہوئے کہا لگتا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے پیچھے ایران ہے لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

انہوں نے کہا حملے سے متعلق بہت کچھ جانتے ہیں لیکن مزید ثبوت چاہتے ہیں۔ مکمل طور پر جاننا چاہتے ہیں کہ حملہ کس نے کیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یقیناً ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر دفاع مائیک ایسپر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ بھی دی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پنٹاگون حکام کے ساتھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

سعودی ولی عہد اورعراقی وزیر دفاع سے بھی بات چیت ہوئی، جوابی کارروائی کے لیے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مائیک ایسپر نے مزید کہا امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے۔