کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے علاقے چریکر میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کو دہشتگردوں نے بم دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے نے افغان صدر کے ترجمان حماد عزیز کے حوالے سے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی بم دھماکے کے وقت ریلی سے خطاب کر رہے تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں افغان سکیورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے گھیر لیا اور جائے حادثہ سے دور منتقل کر دیا۔
ریلی میں شریک پارٹی کارکنان سمیت 24 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔