دولت مشترکہ کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ

Last Updated On 29 September,2019 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سفارتی محاذ پر بھارت کو ایک اورشکست، دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن نے یوگینڈا اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں محاصرے کی تحقیقات کا فیصلہ کر لیا، بھارتی وفد کی معاملے کو اندرونی مسئلہ قرار دینے کی کوشش بھی ناکام ہو گئی۔

یہ فیصلہ بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی قیادت میں پاکستانی مندوبین کی طرف سے ایوان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی طرف توجہ مبذول کروانے کے بعد کیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے پاکستان سے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک تحریری درخواست جمع کرائے۔ جب بھارت کے مندوب نے مسئلے کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش کی تو رکن ملکوں نے اسے سختی سے رد کر دیا۔