مانچسٹر میں ہزاروں افراد کا بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ

Last Updated On 30 September,2019 01:04 pm

مانچسٹر: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کشمیر کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک کے بعد اب مانچسٹر میں بھی ہزاروں افراد نے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہزاروں افراد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج ایسے موقع پر کیا گیا جب برطانوی وزیراعظم ٹوریز کانفرنس میں شرکت کے لئے مانچسٹر پہنچے۔

مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد نے بورس جانسن سے مقبوضہ وادی میں کرفیو ہٹانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا۔

بارش کے باوجود عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے بھارت مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور مودی مخالف نعرے درج تھے۔