بھارتی صدر، وزیراعظم اب میزائل ڈیفنس سسٹم سے لیس طیاروں میں سفر کریں گے

Last Updated On 11 October,2019 02:07 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی صدر رام ناتھ، نائب صدر وینکیانائڈو اور وزیراعظم نریندر مودی کیلئے میزائل ڈیفنس سسٹم سے لیس دو طیارے امریکا سے خرید لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق انتہائی جدید بی 777 طیارے اگلے سال جولائی تک بھارت کو فراہم کئے جائیں گے ۔امریکا سے خریدے جانے والے طیارے اڑانے کیلئے بھارتی فضائیہ کے 6 پائلٹوں کو ٹریننگ دی گئی ہے ۔طیاروں کی قیمت 19کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے ۔امریکا سے لئے جانیوالے ان طیاروں میں جدید دفاعی اور حفاظتی نظام نصب ہوگا۔واضح رہے بھارتی صدر، نائب صدر اور وزیراعظم فی الحال ایئرانڈیا کے بی 747 طیاروں میں سفر کر رہے ہیں۔ 

Advertisement