ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پوتن انگزیری سمیت دنیا کی سات زبانوں کے ماہر ہیں۔ ان کے علاوہ دنیا کا کوئی دوسرا سربراہ مملکت ایسا نہیں جو اتنی زبانوں کے بارے میں عبور رکھتا ہو۔
صدر پوتن 1975ء میں لینین گراڈ یونیورسٹی آف لا سے فارغ التحصیل ہوئے۔ انہوں نے اپنے جوانی کے کئی سال بدنام زمانہ خفیہ ادارے کے جی بی میں کام کیا
2013 میں انہوں نے جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
روسی صدر نے روسی زبان اور جرمن چانسلر نے جرمن زبان میں بات کی۔ بعد ازاں صدر پوتین نے مہمان جرمن چانسلر کی جرمنی میں کی گئی گفتگو کا روسی زبان میں ترجمہ کیا۔ اس پر نہ صرف کانفرنس میں موجود صحافی اور ترجمان حیران ہوئے بلکہ یہ منظر عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی دیکھا گیا۔
پوتین انگریزی کے ساتھ ساتھ پولش اور یوکرائنی بھی بولتے ہیں۔ جب انہوں نے آرمینیا کا دورہ کیا تو ہاں کے لوگ بھی حیران ہوئے کہ روسی صدر ان کی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں۔
روسی صدر پوتن نے 1983ء میں شادی کی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ 2014ء میں پوتن اور ان کی اہلیہ میں طلاق ہوگئی، البتہ ان کی دونوں بیٹیوں کے بارے میں بہت کم معلومات ملتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے (العریبیہ ڈاٹ نیٹ) میں چھپنے والی اس دلچسپ رپورٹ کے مطابق ولادیمیر پوتن کے ایک بھائی خناق کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کے دادا سابق سوویت لیڈر لینن اور جوزف سٹالن کے خانساماں تھے۔
ولادیمیر پوتن بھی ایک بہترین خانساماں ہونے کیساتھ 10 سے زیادہ کھیلوں کے بھی ماہر ہیں۔
عام طور پر مانا جاتا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ایک پراسرار شخصیت ہیں، مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہے، ان کی زندگی کا کوئی گوشہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔