پاکستان اور روس مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رابطے میں ہیں، سرگئی لاروف

Last Updated On 26 September,2019 10:14 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کیساتھ ایک اہم ملاقات میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے واضح کیا ہے کہ ان کے ملک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس پر اعتراض نہیں کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاک روس تعلقات، خطے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے علاقائی امن واستحکام کوشدید خطرہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کردارادا کرے۔

 

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس پر اعتراض نہیں کیا تھا۔