واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے یورپی یونین سے مذاکرات ناکام ہونے پر اس کی مصنوعات پر 7.5 ارب ڈالر کے محصولات عائد کر دیئے۔
امریکا کی طرف سے یورپی یونین کی بڑی مصنوعات کو ٹارگٹ کیا گیا ہے جن میں ایئر بس اور باقی پرتعیش اشیا شامل ہیں، جن پر ٹیرف کو بڑھایا گیا ہے۔
اس سے قبل امریکی اور پورپی یونین کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے جو دونوں جانب سے لچک نہ دکھائے جانے پر ناکام ہو گئے۔ امریکا نے مذاکرات کامیاب نہ ہوتے دیکھ کر نئے محصولات عائد کر دیئے جن کی مالیت 7.5 ارب ڈالر تک بتائی گئی ہے۔