ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں، لبرلز اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے، تین پاکستانی نژاد خواتین بھی انتخاب لڑ رہی ہیں۔
دونوں بڑی پارٹیوں نے زور شور سے انتخابی مہم چلائی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کنزرویٹو پارٹی کے لیڈر اینڈیو نے اپنے اپنے ووٹرز کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سکھ لیڈر جگمیت سنگھ بھی متحرک نظر آئے، ٹورنٹو کی تین نشستوں پر پاکستانی خواتین بھی انتخابات لڑ رہی ہيں جنہوں نے جیتنے کے بعد پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔