لندن: (دنیا نیوز) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق عراقی صدر صدام حسین کے آرمی آفیسر عبداللہ قرداش کو ابو بکر بغدادی کی جگہ داعش کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔
داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد شدت پسند تنظیم کے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق عراق کے سابق صدر صدام حسین کے آرمی آفیسر بداللہ قرداش کو داعش کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد مارا گیا لیکن اس آپریشن میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا، امریکا کی جانب سے مارے جانے والے داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔