لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے علاقے ایسکس میں کنٹینر سے لاشیں ملنے کے حوالے سے ڈرائیورسے تفتیش جاری ہے۔ مرنے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں کنٹینر کا درجہ حرارت منفی 25 ڈگری تک گرنے کی وجہ سے ہوئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پچیس سالہ ڈرائیور کا تعلق پورٹا ڈاؤن سے ہے، کنٹینر بیلجئم سے دریائے ٹیمز کے راستے برطانیہ میں داخل ہوا اور اس کے اندر درجہ حرارت منفی پچیس تک گر گیا تھا جو ہلاکتوں کا سبب بنا۔
پولیس نے دو گھروں میں کارروائی بھی کی، بیلجیم حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق ٹرک آئرش شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ قوی امکان ہے کہ مرنے والے افراد کا تعلق بلغاریہ سے نہیں ہے۔