پاکستان کا خالصتان تحریک سے کوئی تعلق نہیں: برطانیہ

Last Updated On 10 October,2019 03:44 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی حکومت کے مالی تعاون سے متعلق کمیشن برائے انسداد انتہا پسندی نے رپورٹ دی کہ سکھ اگر بھارت سے الگ ریاست چاہتے ہیں تو اس کی پشت پر کسی صورت پاکستان نہیں بلکہ خود سکھوں کو لگتا ہے کہ بھارت میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک اختیار کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی کمیشن برائے انتہا پسندی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سکھوں کو پاکستانی ایجنٹ کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ 80 کی دہائی سے سکھوں کی نسل کشی جاری ہے اور اسی بنیاد پر انہوں نے الگ وطن کے لیے تحریک چلائی۔

واضح رہے بھارتی حکومت کئی برسوں سے یہ الزام لگاتی آرہی ہے کہ خالصتان تحریک کی پاکستان پشت پناہی کررہا ہے لیکن برطانوی ادارے کی رپورٹ کے بعد متعصب مودی حکومت کا یہ الزام بھی جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔
 

Advertisement