کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے سکول جانے والے 9 بچے ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ افغانستان کے شمالی صوبے کے علاقے تخار میں پیش آیا جہاں 9 بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سال تک کے قریب ہیں۔
ترجمان خلیل اسیر کا کہنا ہے کہ باروی سرنگ طالبان کی جانب سے بچھائی گئی تھی، جنہیں صاف کر رہے تھے، لیکن آج افسوسناک واقعہ پیش آگیا جس میں 12 سال کی عمر تک کے 9 بچے نشانہ بن گئے۔