ننگر ہار میں بم دھماکا، تین سکیورٹی اہلکار، بچے سمیت 5 ہلاک

Last Updated On 25 October,2019 09:04 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خود کش دھماکے کے بعد بچے سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کا کہنا ہے کہ افغانستان حکام نے بتایا ہے کہ ننگر ہار میں ایک خود کش حملہ ہوا ہے۔ دھماکے کا ٹارگٹ انٹیلی جنس کے اہلکار تھے، اس حملے کے دوران پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں میں 3 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والوں میں بچہ بھی شامل ہیں، دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے، اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوگانی کے مطابق اس حملے میں تین سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں، حملے کے دوران متعدد افراد شدید زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔