ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے امریکی صدر کے عہدے پر نظریں جمالیں

Last Updated On 10 November,2019 02:43 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے وائٹ ہاؤس کا مکین بننے کے لیے کمر کس لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین بار نیو یارک کے میئر رہنے والے 77 سالہ مائیکل بلومبرگ رواں ہفتے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، صدارتی امیدوارکا چناؤ اگلے سال 3 نومبر کو ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد ایک اور ارب پتی نے امریکی صدرکے عہدے پر نظریں جمالیں، میڈیا ٹائیکون اور سابق مئیر آف نیویارک مائیکل بلوم برگ صدارتی امیدوارکے طورپر کاغذات رواں ہفتے جمع کرایں گے۔۔

مائیکل بلومبرگ کے ترجمان کے مطابق میڈیا ٹائیکون کو تشویش ہے کہ موجودہ ڈیموکریٹک امیدوار ٹرمپ کو ہرانے کی اہلیت نہیں رکھتے اس لیے انہوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

77 سالہ مائیکل بلومبرگ تین بارامریکی شہر نیو یارک کے مئیر رہ چکے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات اگلے برس تین نومبر کو شیڈول ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر بلومبرگ الیکشن لڑے تو ہار جائیں گے۔