بنگلہ دیش: سمندری طوفان بلبل نے تباہی مچا دی، 6 افراد جاں بحق، 20 لاکھ نقل مکانی پر مجبور

Last Updated On 10 November,2019 01:07 pm

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں سمندری طوفان بلبل نے تباہی مچا دی، چھے افراد جاں بحق اور 20 لاکھ گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں پر رات گذرانے پر مجبور ہوئے۔

ایک سو بیس کلومیٹر کی رفتار سے چلنی والی ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، طوفان میں گھرے لوگوں کو حکومتی مدد نہیں پہنچی، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کشتیاں ساحلی علاقوں سے باہر نکالیں اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق 20 لاکھ افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے۔ پناہ گاہوں میں مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پرمجبور ہیں۔

13 ساحلی اضلاع میں تین سو شیلٹر قائم کر دیئے ہیں جو کہ ناکافی بتائے گئے ہیں، متاثر ہونے والے افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ طوفان نے بھارتی علاقوں میں بھی تباہی مچائی۔