نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں طیارے کی جانب سے ممنوعہ حدود میں آمد کے باعث وائٹ ہاؤس کو ’لاک ڈاؤن‘ کر دیا گیا۔
امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این بی سی‘‘ کے مطابق منگل کی صبح ایک طیارے کی ممنوعہ حدود میں آمد کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر وائٹ ہاؤس کا لاک ڈاؤن کر دیا۔ اداروں کی طرف سے وائٹ ہاؤس کو 30 منٹ تک بند کیا گیا۔ ۔
خفیہ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانب سے خلاف ورزئی کے بعد ملکی جیٹ طیاروں نے فوراً پیچھا کیا جس کے بعد وائٹ ہاؤس کا لاک ڈاؤن کیا گیا جسے اب ختم کر دیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے امریکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کو بتایا کہ ایک چھوٹے طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور ممنوعہ علاقے میں آ گیا، یہاں پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ طیارہ دشمن کی طرف سے نہیں آیا تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔
Security alert going for the Capitol area right now. https://t.co/mrxvwmXaKs
— Micah Grimes (@MicahGrimes) November 26, 2019