امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج، سیکڑوں پروازیں منسوخ

Last Updated On 27 November,2019 10:14 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کولوراڈو میں برفانی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا، سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹیوں پر جانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں برفباری کا طوفان، ٹریفک کی روانی شدید متاثر، سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ ڈنیور سمیت کئی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے۔ تھینکس گیونگ ڈے کی چھٹیوں پر جانے والے افراد کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

اُدھر جنوبی کیلی فورنیا کی سڑکوں پر رش لگ گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے سبب مسافر شدید سردی میں قومی شاہراہوں پر پھنسے رہے۔