نئی دلی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، اگنی تھری میزائل کا تجربہ بھی ناکام ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگنی تھری میزائل کا تجربہ رات کے وقت کیا گیا، زمین سے زمین تک مارکرنے والا بھارتی میزائل ڈمی پے لوڈ سے لیس تھا، کسی بھی بھارتی میزائل کا یہ تیسرانائٹ ٹرائل تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق تباہ ہونے سے پہلے میزائل 115 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکا، اگنی تھری کو 2800 کلو میٹرتک مار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس سے قبل اگنی ون اوراگنی ٹو کے میزائل تجربات بھی ناکامی سے دوچار ہو چکے ہیں۔
بھارت کے خستہ حال طیاروں کے بعد میزائل بھی ناکارہ، مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، اگنی تھری کا نائٹ ٹرائل ناکام، 2800 کے بجائے 115 کلومیٹر سفر طے کرسکا #DunyaUpdates #DunyaNews #DunyaVideos #Agni3 pic.twitter.com/h2Y41IskYo
— Dunya News (@DunyaNews) December 2, 2019