سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے گرینیڈ حملے کے بعد 6 بھارتی قابض اہلکارزخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے ہینڈ گرینیڈ کے ذریعے حملہ کیا، اس حملے کے دوران سینٹرل ریزور پولیس فورس کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ سرینگر کے علاقے کرن نگر میں پیش آیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے حملہ اس وقت کیا گیا جب بھارتی قابض اہلکار چیک پوسٹ پر گاڑیوں کا معائنہ کر رہے تھے۔
حملے کے بعد بھارتی قابض اہلکار بے بس ہو گئے اور بدلے میں ہوائی فائرنگ شروع کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے دو ٹرک ڈرائیوروں کو قتل کردیا تھا۔ بعدازاں ٹرک جن پر سیب لدے ہوئے تھے کو آگ لگا دی جبکہ تیسرے کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قتل کئے گئے ایک ڈرائیور کی شناخت محمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جیون نامی ایک اورشخص بھی زخمی ہوا ہے۔