واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں ان دنوں کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہلیہ کے ہمراہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔
وائٹ ہاؤس میں97 ویں سالانہ نیشنل کرسمس ٹری روشن کرنے کی تقریب ہوئی، صدر ڈونلڈٹرمپ نے اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ مل کر تیس فٹ بلند ٹری کو روشن کیا اور امریکی عوام کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی، تقریب میں کئی نامور گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس میں جہاں روایتی کرسمس ٹری سجایا گیا ہے وہاں اس مرتبہ جنجر بریڈ سے بنے وائٹ ہاؤس کے دلکش ماڈل کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ برفباری کا مصنوعی منظر بھی قابلِ ذکر ہے۔