کابل: (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کابل کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور امن عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔
افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ان کی ملاقات طے ہے، زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر بھی جائیں گے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان سے دوبارہ مذاکرات کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے چند روز قبل ’تھینکس گِونگ ہولی ڈے‘ پر افغانستان کا خفیہ دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔