لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا نئے بھارتی آرمی چیف ہونگے

Last Updated On 16 December,2019 10:27 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے اگلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا ہونگے۔

بھارتی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا ملک کے نئے چیف آف آرمی سٹاف ہونگے۔ وہ اس وقت وائس چیف آف آرمی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے، ستمبر میں وائس چیف آف آرمی بننے والے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا مشرقی کمانڈ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جو ہمسایہ ملک چین سے تقریباً چار ہزار کلو میٹر دور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا سینئر ترین فوجی جنرل ہیں انہوں نے بھارتی آرمی میں تقریباً 37 سال ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ جنرل ناراوا راشٹریہ رائفلز بٹالین، جموں کشمیر اورانفٹنری بریگیڈ میں بھی ڈیوٹی کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا نے ساتویں بٹالین سے کمیشنڈ حاصل کیا اور جون 1980ء میں سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں پہلی ذمہ داری سنبھالی۔
 

Advertisement