مقبوضہ کشمیر میں زیر حراست عمر عبداللہ کی تصویر سے سب حیران

Last Updated On 26 January,2020 05:41 pm

سری نگر: (دنیا مانیٹرنگ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی اونی ٹوپی اور داڑھی کیساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ کی یہ حقیقی تصویر ہے۔ اس میں ان کے کندھوں پر برف پڑی ہے اور وہ مسکرا رہے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما 5 اگست کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے زیر حراست ہیں، لگتا ہے کہ تب سے انہوں نے شیو نہیں کی۔

اکتوبر میں بھی ان کی تصویر منظر عام پر آئی تھی، تب ان کی داڑھی بہت چھوٹی تھی۔

ادھر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے عمر عبداللہ کی نئی تصویر پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا وہ عمر عبداللہ کو بالکل پہچان نہ سکیں۔

ممتا بینرجی نے کہا کہ انہیں تصویر دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔ بدقسمتی سے ایسا ہمارے جمہوری ملک میں ہو رہا ہے، یہ کب ختم ہو گا؟ انہوں نے عمر اللہ کی حراست کو افسوسناک قرار دیا۔