نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں شہریت کے متنازعہ کالے قانون کے خلاف ریپرز، شاعر، اداکار اور موسیقار سب ایک آواز ہو گئے، دیواریں متنازعہ بل کی مذمت پر مبنی پینٹنگز سے بھر گئیں۔
بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاج جاری، پورا بھارت مودی سرکار کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ نئی دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے ایک طالبعلم کا ریپ سانگ احتجاجی ریلیوں میں مشہور ہو گیا۔
اسٹوڈنٹ اور فنکار اسٹیج شو میں مودی کے قانون کے خلاف آواز ٹھانے لگے۔ دیوار پر آرٹ کی مدد سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرتی ایک طالبہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس قانون کے خلاف احتجاج میں برابر کی شریک ہیں۔ مودی سرکار کی مسلم مخالف پالیسیوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔