بنکاک : تھائی فوجی کی عوام پر اندھا دھند فائرنگ، دو فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

Last Updated On 08 February,2020 08:30 pm

بنکاک: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں ایک فوجی نے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو فوجیوں سمیت 20 افراد کو قتل کر ڈالا جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق تھائی لینڈ میں فوجی نے عوام پر اندھا دندھ فائرنگ کردی، تھائی فوجی نے مشین گن کے ذریعے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ معصوم شہریوں پر کی گئی۔

 فائرگ کے باعث فوری طور پر پر 20شہری ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں شہری زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق حملہ آور نے شاپنگ مال اور بدھوؤں کی عبادت گاہ میں فائرنگ کی، مشین گن کے استعمال کے باعث شدید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق 32 سالہ تھائی فوجی، جس کا نام جکارپنتھ تھوما ہے، نے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، جس علاقے میں فائرنگ کی گئی یہ دارالحکومت بنکاک سے 250 کلو میٹر دور ہے۔ فائرنگ کرنے والا فوجی شاپنگ میں موجود ہے۔ پکڑنے کے لیے کوشاں ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق کچھ لوگوں نے اپنی جان بچانے کے لیے ہوٹلز کے کچن میں بند کر کے بچایا اور کچھ لوگ شیلٹر کے نیچے چھپ گئے۔