بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں کرونا سے مزید 52 افراد ہلاک ہو گئے، مرنےوالوں کی تعداد 2 ہزار سات سو پندرہ ہو گئی۔ دنیا بھر میں کرونا سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے متعلق غریب ممالک کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔
چین سمیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کرونا کی لپیٹ میں، چین میں کرونا وائرس سے مزید باون افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد دوہزار سات سو پندرہ ہو گئی، متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جنوبی کوریا میں ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی جبکہ متاثرین کی تعداد 11 سو 46 ہے۔ اٹلی میں دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین سو افراد کرونا کا شکار ہیں۔ اٹلی میں گیارہ ٹاؤنز میں لاک ڈاؤن ہے۔ایران میں پندرہ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک سو متاثر ہیں۔ ایران کےنائب وزیرصحت اریج ہریرچی بھی کرونا کا شکار ہو گئے۔
جنوبی کوریا میں امریکی فوجی میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ چین کے علاوہ دنیا بھر میں کرونا سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔