کرونا وائرس: اٹلی میں حالات بدستور خوفناک، ہسپتالوں میں مریض زیادہ بیڈ کم پڑ گئے

Last Updated On 17 March,2020 03:58 pm

روم: (ویب ڈیسک) چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پہنچ چکا ہے، دنیا بھر کے 154 کے قریب ممالک میں کرونا وائرس پہنچ چکا ہے، اس وائرس نے 5 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی ہے۔ سب سے زیادہ افراد چین میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس کے بعد سب سے زیادہ خوفناک صورتحال اٹلی کی ہے۔

چین شہر ووہان کے لاک ڈاؤن کرنے کے بعد وہاں کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم یورپی ممالک فرانس، سپین، ڈنمارک، آئر لینڈ، اٹلی، ایل سلواڈور، پولینڈ سمیت دیگر ممالک نے اپنے ملکوں کو لاک ڈاؤن کر دیا جبکہ کچھ ممالک نے اجتماع پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے بعد صرف اٹلی میں خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے، آج صرف ایک روز کے دوران 368 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد ملک بھر میں 1809 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں اٹلی کے بارے میں آئی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے وہاں کی صورتحال گھمبیر ہوتی جا رہی ہے، گھمبیر ہوتی صورتحال کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہو ئی ہے جبکہ بیڈ کم پڑ گئے ہیں۔ یہاں پر اٹلی کی خراب ہوتی صورتحال کی چند تصاویر پیش کی جا رہی ہیں۔