عالمی ادارہ صحت کا جھکاؤ چین کی طرف ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام

Last Updated On 26 March,2020 05:10 pm

واشنگٹن : (دنیا نیوز) چند روز قبل کورونا وائرس کو چینی وائرس کہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) پر بھی الزام لگا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرف جھکاؤ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حالیہ وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت کافی حد تک چین کی طرفداری کرتا نظر آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے رویے پر کئی لوگ ناخوش ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینیٹر نے بھی عالمی ادار ہ صحت پر جانبداری کا الزام عائد کیا تھا،

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے وائرس کو کسی ملک سے منسوب کرنے کے اقدام پر تنقید کی تھی۔
 

Advertisement