واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں استثنیٰ کی تجدید کر دی، روس، یورپی اور چینی کمپنیاں ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے۔
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے توسیع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف پابندیاں بدستور قائم رہیں گی تاہم روسی، یورپی اور چینی کمپنیوں کو اجازت ہوگی کہ وہ ایران کی سول ایٹمی سرگرمیوں میں اپنی موجودہ معاونت کو جاری رکھیں، امریکا ان کے خلاف تعزیرات نہیں لگائے گا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں برسراقتدار آنے کے بعد ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں، گزشتہ برس ان پابندیوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا تھا تاہم اب کسی حد تک نرمی کی گئی ہے۔