دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہزار سے تجاوز کر گئی

Last Updated On 05 April,2020 10:27 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افارد کی تعداد 12 لاکھ 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 68 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں 24 گھنٹے کے دوران 621 ہلاکتیں ہوئی جس کے بعد وہاں مرنے والوں تعداد 4 ہزار 934 ہوچکی ہے۔ امریکا میں کورونا سے مزید 873 ہلاکتیں رپورٹ، تعداد 9 ہزار 325، اٹلی میں 525 افراد ہلاک، تعداد 15 ہزار 887 ہوگئی۔ سپین میں مزید 471 ہلاکتیں، تعداد 12 ہزار 418 ہوگئی۔ بیلجئم میں ایک روز میں 164 افراد ہلاک، تعداد ایک ہزار 447 ہو گئی جبکہ نیدرلینڈز میں 115 کورونا کے مریض کی ہلاکت کے بعد وہاں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 766 ہو گئی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی امتحان کا سامنا ہے۔ جبکہ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
 

Advertisement