واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے صدارتی امیدوار بننے کے ڈیموکریٹ خواہش مند برنی سینڈرز نے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔
امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی مہم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں سابق نائب صدر جو بائیڈن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گے۔
برنی سینڈرز نے جوبائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔