لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں 27 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی، انھیں طبعیت خراب ہونے پر انھیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔
ترجمان ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے مطابق صحت میں بہتری آنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بورس جانسن فی الحال حکومتی امور نہیں سنبھال رہے۔ وہ مکمل صحتیابی تک لندن سے باہر سرکاری رہائش گاہ چیکرز میں قیام کریں گے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے صحتیابی کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
It is hard to find the words to express my debt to the NHS for saving my life.
— Boris Johnson #StayHomeSaveLives (@BorisJohnson) April 12, 2020
The efforts of millions of people across this country to stay home are worth it. Together we will overcome this challenge, as we have overcome so many challenges in the past. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/HK7Ch8BMB5
بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی این ایچ ایس کے اہلکاروں کی مرہون منت ہے جن کا شکریہ اداکرنے کے لیے لفظ نہیں ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ایک ایسا دشمن ہے جس کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں سکے، تاہم اس جنگ میں بتدریج کامیابی مل رہی ہے۔