برلن: (دنیا نیوز) جرمنی نے لاک ڈاؤن میں ریلیف دیتے ہوئے گرجا گھروں اور مساجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں عبادتگاہیں کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ایک وقت میں محدود لوگوں کو ہی عبادت کے لیے آنے کی اجازت ہوگی جبکہ انتظامیہ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی پابندی ہوگی۔ جرمن چانسلر اس فیصلے کی منظوری دیں گی۔