دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئی

Last Updated On 03 May,2020 02:28 pm

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 621 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں 474، برازیل میں 340، کینیڈا میں 175، فرانس میں مزید 166 لوگ لقمہ اجل بن گئے، روس میں متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

کورونا وائرس ہر روز ہزاروں زندگیاں نگلنے لگا، برطانیہ میں مزید621 افراد جان سے گئے، تعداد 28 ہزار 131 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دفاتر کئی ماہ تک بند رہ سکتے ہیں تاہم اسکول مرحلہ وار کھولے جا سکتے ہیں۔

فرانس میں مزید 166 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد 24 ہزار 760 ہو گئی، حکام کے مطابق فرانس آنے والوں کو 14 روز قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ اسپین میں مزید 276 ہلاک، اٹلی میں 474، کینیڈا میں 173، ترکی میں 78 جبکہ جرمنی میں 58 ہلاکتیں ہوئیں۔

روس میں بھی متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ایک ہی دن 9 ہزار 623 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے، دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 85 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اب تک 11 لاکھ 22 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement