اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے 989 نئے کیسز سامنے آ گئے، متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 7106، سندھ 7102، خیبرپختونخوا میں 2907 اور بلوچستان میں 1172 کیسز ہیں، کورونا سے مزید 23 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی تعداد 440 ہو گئی، 4817 افراد نے مہلک وائرس کو ہرا دیا۔
ملک بھر میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 989 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 103 تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں 7106، سندھ 7102، خیبرپختونخوا2907، بلوچستان میں 1172 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں 393 گلگت بلتستان 356 اور آزاد کشمیر میں 67 مریض سامنے آئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 440 تک پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا میں اموات 172 تک پہنچ گئی جبکہ سندھ میں 122، پنجاب 120، بلوچستان19، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 102 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد تعداد 4817 ہو گئی۔ پنجاب 2206، سندھ 1341، خیبرپختونخوا میں 728، بلوچستان 183، گلگت بلتستان 260، اسلام آباد میں 55 اور آزاد کشمیرمیں 44افراد صحت یاب ہوئے۔