پنجاب میں اسمارٹ سیمپلنگ، ہسپتالوں، پولیس اسٹیشن اور منڈیوں سے نمونے اکٹھے کر لئے

Last Updated On 03 May,2020 03:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد اسمارٹ سیمپلنگ کا آغاز کر دیا، لاہور میں کورونا مریضوں کی تلاش کیلئےاسمارٹ سیمپلنگ جاری ہے جس کے تحت مختلف مقامات سے نمونے لیے گئے جن میں ہسپتال، میڈیا ہاؤسز، گروسری اسٹورز، پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملتان، گوجرانوالہ، گجرات اور فیصل آباد میں بھی اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی ہے، سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے شہر میں کورونا وائرس کی اوسطاً شرح 18 فیصد ہے، سیمپلنگ سے کورونا کی لوکل ٹرانسمیشن روکنے میں مدد ملے گی۔

راولپنڈی میں بھی پنجاب حکومت کی جانب سے اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی، ٹیموں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نمونے جمع کئے۔
 

Advertisement