سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں معصوم نوجوان کی شہادت کے بعد بھارتی قبضے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، بڈگام میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس کی زد میں آ کر متعدد زخمی ہو گئے۔
نوجوان کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں بھارت کے خلاف بڑے مظاہرے، ضلع بڈگام میں بڑی تعداد میں لوگ مظاہروں میں شریک ہوئے۔ مظاہرین گو انڈیا گو بیک، ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگاتے رہے۔
قابض بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلا دیں جس سے کئی نوجوان زخمی ہو گئے، گزشتہ روز بھاتی فوج نے ایک معصوم نوجوان معراج الدین شاہ کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ضلع کلگام اور اننت ناگ اسلام آباد میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے بہانے کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔