مقبوضہ کشمیر: نوجوان کی شہادت پر مظاہرے، بھارتی فورسز کی فائرنگ، متعدد زخمی

Last Updated On 14 May,2020 02:40 pm

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں معصوم نوجوان کی شہادت کے بعد بھارت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، بڈگام میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے کارتوس چلائے، متعدد زخمی ہو گئے۔

نوجوان کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں بھارت کے خلاف بڑے مظاہرے، ضلع بڈگام میں بڑی تعداد میں لوگ مظاہروں میں شریک ہوئے، مظاہرین نے گو انڈیا گو بیک، ہم کیا چاہتے آزادی کے نعرے لگاتے رہے، قابض فورسز نے پر امن مظاہرین پر گولیاں چلا دیں جس سے کئی نوجوان زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز بھاتی فوج نے ایک نوجوان معراج الدین شاہ کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کلگام اور اننت ناگ اسلام آباد میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کئی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔