برازیلیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 74 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
برازیل میں مزید ایک ہزار 300، امریکا 982، میکسیکو 596 اور برطانیہ میں 245 ہلاکتیں ہوئیں، بھارت میں مزید 388 اور ایران میں 81 افراد لقمہ اجل بنے۔
صدر ٹرمپ نے عالمی وبا کے باوجود انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا، اس وقت امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور ایک لاکھ 15 ہزار 130 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔